ہمارے بارے میں جانئیے
ایم سی بی فنڈز(ایم سی بی اِنویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ) ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لِسٹِڈ ہے۔ کمپنی والنٹری پینشن سسٹم رُولز 2005 ء کے تحت پینشن فنڈ مینیجر(منتظم) کے طور پر،اورنان -بینکنگ فائنانس کمپنیز (اِسٹیبلشمنٹ اینڈ ریگیولیشن) رُولز 2003ء کے تحت ایسیٹ مینجمنٹ (اثاثہ جاتی انتظام کی) کمپنی اور اِنویسٹمنٹ ایڈوائزر (سرمایہ کارانہ مُشیر) کے طور پررجسٹرڈ ہے۔ ایم سی بی فنڈز میوچل فنڈز ایسو سی ایشن آف پاکستان (MUFAP) کا رُکن ہے۔
پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پاکرا) نے ایم سی بی فنڈز کو اثاثہ جاتی منتظم کی بلند ترین درجہ بندی ’اے ایم 1‘ دی ہے۔ یہ بلند سطح کی درجہ بندی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ایم سی بی فنڈز مجموعی طور پر سرمایہ کارانہ انتظام کی صنعت کے بہترین معیار اور اعلیٰ ترین مقررہ پیمانوں (بنچ مارکس) پر پورا بھی اُترتا ہے اور ان سے سبقت بھی لے جاتا ہے۔
ایم سی بی فنڈز موجودہ طور پر 27 اوپن-اینڈ اسکیموں، 6 رضاکارانہ پینشن اسکیموں اور 20 سے زائد ڈسکریشنری (صوابدیدی) اور نان-ڈسکریشنری پورٹفولیوز کا انتظام سنبھال رہا ہے۔ کمپنی کے 242,000+ سے زائد صارفین ہیں جن میں افراد، واحد مِلکیَتی کاروبار، ریٹائرمنٹ فنڈز، سرکاری اور نجی شعبوں کے ادارے اور فلاحی ادارے شامل ہیں۔ 30 جون 2026 ء تک ایم سی بی فنڈز کے تحت 511.82 بلیَن روپے سے زائد کے اثاثہ جات تحت ُ الانتظامیہ موجود تھے۔
ایم سی بی فنڈز کو ابتداء میں 30 اگست 2000 ء کو عارف حبیب اِنویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ (اے ایچ آئی ایم ایل) کے نام سے ایک غیر لِسٹِڈ پبلک کمپنی کے طور پر اِنکارپوریٹ کرایا گیا تھا۔ 2008 ء میں اے ایچ آئی ایم ایل کو کراچی اسٹاک ایکسچینج (جو اب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ضم ہو چکی ہے) میں لِسٹِڈ کرایا گیا تھا۔ اِسی مالی سال میں کمپنی کا نام تبدیل کر کے عارف حبیب اِنویسٹمنٹ لمیٹڈ (اے ایچ آئی ایل) کر دیا گیا تھا۔
19 جنوری2011 ء کو ایک معاہدہ طے پایا جس کت تحت عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ (اے ایچ سی ایل)، جو اے ایچ آئی ایل کی پیرِنٹ کمپنی تھی، اور ایم سی بی بینک لمیٹڈ (ایم سی بی اے ایم سی کی پیرِنٹ کمپنی)نے فیصلہ کِیا کہ ایم سی بی اے ایم سی کا مکمل کاروبار اے ایچ آئی ایل کو منتقل کر دیا جائے تاکہ کاروباری ہم آہنگی اور وسیع تقسیم کاری نظام تک رسائی حاصل کی جا سکے۔یہ انضمام کی اسکیم 21 مئی 2011 ء کو دونوں کمپنیوں کے شیئرہولڈرز نے اپنی غیر معمولی جنرل میٹنگ میں منظور کی، جسے ایس ای سی پی نے بھی 27 جون 2011 ء سے مؤثر ہونے کی منظوری دی۔ اس کے نتیجے میں کمپنی ایم سی بی بینک لمیٹڈ کی سبسِڈری بن گئی ہے، جس نے کمپنی میں 51.33 فیصد شیئرز حاصل کر لیے ہیں۔ بعد ازاں، 23 مئی2013 ء کو کمپنی کا نام تبدیل کر کے ’ایم سی بی -عارف حبیب سیوِنگز اینڈ اِنویسٹمنٹس لمیٹڈ‘ کر دِیا گیا۔
18 اپریل 2023 ء کو ایم سی بی بینک لمیٹڈ نے ایم سی بی -عارف حبیب سیوِنگز اینڈ اِنویسٹمنٹس لمیٹڈ (ایم سی بی- اے ایچ) کے 21,664,167 (30.09 فیصد) شیئرز عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ (اے ایچ سی ایل) سے خرید لیے۔ اس لین دین کے نتیجے میں ایم س بی بینک لمیٹڈ کی شیئرہولڈنگ بڑھ کر 36,956,768 (51.33 فیصد) شیئرز سے 58,620,935 (81.42 فیصد) شیئرز ہو گئی، جبکہ اے ایچ سی ایل کے پاس ایم سی بی-اے ایچ میں مزید کوئی شیئر نہیں رہا۔
ایم سی بی بینک کی بڑھتی ہوئی 81.42 فیصد شیئرہولڈنگ کے ساتھ ہم فخر کے ساتھ اپنی نئی برانڈ شناخت کا اعلان کرتے ہیں: ایم سی بی فنڈز، جو موجودہ طور پر ایم سی بی اِنویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے نام سے کام کررہی ہے۔