chat
Ask Fund Manager
Sending

وژن اور مقصد

 

اقدار

ہمارے کاروبار کا اعتقاد کیا ہے؟

یا ہمارا کاروبار کس بات پر یقین رکھتا ہے؟

مشن

ہمارے ادارے کے وجود کا کیا مقصد ہے

اور ہم اپنے صارفین کو کس طرح خدمات فراہم کرتے ہیں؟

وِژِن

ہم کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

ہمارا وِژِن

‘‘بچت اور سرمایہ کاری کی مقبول ترین کمپنی ہونا، اور عوام میں بچت کے رجحان اورمُلک میں سیونگز کی صنعت کو فروغ دینا’’

ہمارا مشِن

‘‘صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے فائدے میں زیادہ سے زیادہ اضافے کے ذریعے پاکستان میں بچت اور سرمایہ کاری کے انتظام کی بہترین کمپنی بننا’’

ہماری بنیادی اقدار

چار بنیادی اقدار ہماری اساس اور ہمارا باہمی مضبوط تعلق ہیں، اور ہمارے کردار اور ہمارے ادارہ جاتی نصب العین کی عکاسی کرتی ہیں:

سچائی- ہم ذمہ دارانہ اقدام، اور اپنے ساتھ کام کرنے والوں، اپنے صارفین اور اپنے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مخلص تعلق کے ذریعے اعتبار کے قیام کو یقینی بناتے ہیں۔

ایمانداری- ہم جو بھی کرتے ہیں ایمانداری کے ساتھ کرتے ہیں، اور اسٹیک ہولڈرز اور اندرونی و بیرونی صارفین کے ساتھ کام کرتے ہوئے اپنے اصولوں کی عملی تصویر بنتے ہیں۔ہم ایمانداری کے فروغ کو یقینی بناتے ہیں جس کا حتمی نتیجہ مفادِ عامہ ہے۔

اخلاقیات- صارفین کے مال کے معتبر نگران ہونے کی حیثیت سے ہمارا عزم ہے کہ جہاں کام کرتے ہیں وہاں اخلاقیات کی اعلیٰ ترین سطح پر قائم رہیں، جس میں صارف کے مفاد کو ترجیح دینا اور اسٹیک ہولڈرز کا کمپنی میں اعتماد قائم رکھنا شامل ہیں۔

پیشہ ورانہ رویّہ : ‘‘ہم ہر شخص کی قدر کرتے ہیں اور اپنے اندرونی و بیرونی صارفین اور اسٹیک ہولڈرز سے عزت و احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں اور پیشہ ورانہ رویّہ اختیار رکھتے ہیں۔’’