سرمایہ کاری کا مقصد
اِس Money مارکیٹ ذیلی فنڈ کا سرمایہ کارانہ مقصد پاکستان کی Money مارکیٹوں میں سرمایہ کاریوں سے منافع جات حاصل کرنا، چنانچہ debt ذیلی فنڈ کے مقابلے میں نسبتًا کم تر رِسک لینا، ہے۔
اعلانِ دستبرداری
میوچل فنڈز کی تمام سرمایہ کاریوں کا انحصار مارکیٹ کے رِسکس پر ہوتا ہے۔ سابقہ کارکردگی کا مستقبل کے نتائج کی علامت ہونا ضروری نہیں۔ سرمایہ کاریوں کی پالیسیوں اور متعلقہ رِسکس کو سمجھنے کے لیے آفرنگ دستاویز کا مطالعہ کیجیے۔ کارکردگی کے اعداد و شمار میں وہ لاگتیں شامل نہیں ہوتیں جو سرمایہ کار پر سیلز لوڈ وغیرہ کی شکل میں آتی ہیں۔ زیرِ نظر متن میں موجود معلومات صرف علامتی اور معلوماتی مقاصد کے لیے جاری کی گئی ہی، اور سرمایہ کاروں کو تاکید کی جاتی ہے کہ میوچل فنڈ میں سرمایہ لگانے سے پہلے سرمایہ کاری کے مواقع اور ٹیکس کے مضمرات کا ذاتی طور پر جائزہ لیں اور اپنے مالیاتی، ٹیکس اور/یا دیگر پیشہ ورانہ مشیروں سے رجوع کر لیں۔ میوچل فنڈ میں کچھ عدم تعمیل والی سرمایہ کاریاں بھی ہو سکتی ہے۔ کسی سرمایہ کاری کا فیصلہ کرنے سے پہلے سرمایہ کاروں کو چاہیے کہ فنڈ مینیجر کی تازہ ترین ماہانہ فنڈ مینیجر رپورٹ اور مالیاتی گوشوراوں، اور خاص طور پر عدم تعمیل والی سرمایہ کاریوں کی تفصیلات، SWWF واجبات کی مد میں مختص رقم اور رِسک کے عوامل کا جائزہ لے لیں۔