حکومتِ پنجاب کے ایمپلائیز کے لیے اعلان
Punjab Pension Fund
Punjab Pension Fund

ایم سی بی انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ (ایم سی بی فنڈز) نے ڈیفائینڈ کانٹریبیوشن پینشن اسکیمزکو ”ایم سی بی پنجاب پینشن فنڈ“ اور ”الحمراء اسلامِک پنجاب پینشن فنڈ“ کے ناموں کے تحت چلانے کے لیے حکومتِ پنجاب کے ساتھ شراکت کی ہے۔
اگر آپ کو 8 جنوری 2024 ء کو یا اس کے بعد حکومتِ پنجاب نے بھرتی کِیا ہے تو خود کو ڈیفائینڈ کانٹریبیوشن پینشن اسکیم کے لیے نامزد کر لیں، جو پنجاب ڈیفائینڈ کانٹریبیوشن پینشن اسکیم رُولز کے تحت قائم کی گئی ہے۔
یا نیچے دیے گئے QR کوڈ کو اسکین کریں۔


اہم ترین فوائد





مارکیٹ کے مقابلے میں مسابقتی منافع
ایم سی بی فنڈز کے موجودہ پینشن فنڈز نے وقت کے ساتھ مارکیٹ کے مقابلے میں مسابقتی منافع فراہم کِیا ہے، اور اِسی ثابت شدہ مہارت کی بنیاد پر ہم آپ کے لیے پنجاب کے ریٹائرمنٹ حل لائے ہیں۔ مارکیٹ کے مقابلے میں مسابقتی منافع، جو ہر دِن کی خوشی میں اضافہ کرتا ہے!


چوبیس گھنٹے صارفین کی خدمت
ہماری 24/7 کسٹمر سروس ہر وقت اور ہر روز قابلِ اعتماد، بِلا رکاوٹ معاونت فرہم کرتی ہے۔
24/7 Customer Service
ہماری 24/7 کسٹمر سروس ہر وقت اور ہر روز قابلِ اعتماد، بِلا رکاوٹ معاونت فرہم کرتی ہے۔

ماہر مالیاتی مُشیر
ہمارے ماہر مالیاتی مُشیروں سے ملاقات کیجیے، جو آپ کو جامع، اور ذاتی ضرورت کے مطابق حل فراہم کریں گے، کیونکہ آپ کی ضروریات ہماری ترجیحات ہیں۔

ایم سی بی پنجاب پینشن فنڈ
ایم سی بی پنجاب پینشن فنڈ (ایم سی بی -پی پی ایف) کے قیام کا مقصد حکومتِ پنجاب کے ایمپلائیز کو روایتی سرمایہ کارانہ پورٹ فولیو کے پیشہ ورانہ انتظام کے ذریعے قابلِ اعتماد اور طویل المیعاد قبل ازریٹائرمنٹ بچت اور بعد از ریٹائرمنٹ آمدنی کے لیے معاونت فراہم کرنا ہے۔
فنڈ اس مقصد کے حصول کے لیے کانٹریبیوشنز کو روایتی اثاثہ جاتی زمروں کے متوازن دائرۂ کار میں مختص کرتا ہے، اور یہ کام پنجاب ڈیفائینڈ کانٹریبیوشن پینشن اسکیم رُولز 2025 ء کے تحت واضح کردہ سرمایہ کاری کے اختصاص کی پالیسی کے مطابق کِیا جاتا ہے۔
فنڈ کی توجہ اس امر کی طرف مرکوز ہے کہ بوقت ریٹائرمنٹ مُسلسل ترقی، رِسک کے مؤثر انتظام، اور آمدنی کے لچکدار مواقع فراہم کیے جائیں، جس کی بدولت ایمپلائی کے ریٹائرمنٹ کے برسوں کے دوران مالیاتی تحفظ یقینی ہو سکے۔
الحمراء اسلامِک پنجاب پینشن فنڈ
الحمراء اسلامِک پنجاب پینشن فنڈ (اے ایل ایچ آئی پی پی ایف)کا مقصد حکومتِ پنجاب کے ایمپلائیز کو طویل المیعاد ریٹائرمنٹ بچت اور بعد از ریٹائرمنٹ آمدنی کے لیے ایسا ذریعہ فراہم کرنا ہے جو شریعت کے مکمل مطابق ہو اور پنجاب ڈیفائینڈ کانٹریبیوشن پینشن اسکیم رُولز 2025 ء کے تحت بیان کردہ ساخت سے مطابقت رکھتا ہو۔
فنڈ صرف اسلامی سرمایہ کاریوں کے انسٹرومنٹس میں سرمایہ کاری کرتا ہے، بشمول شریعت کے تحت جانچ پڑتال کردہ ایکوٹیز،سُکُک، اسلامِک منی مارکیٹ انسٹرومنٹس، اور ایک مخصوص ”کے ایم آئی30-“ انڈیکس ذیلی فنڈ، چنانچہ اسلامی مالیاتی اصولوں پر سختی سے کاربند رہنے کے ساتھ ساتھمُتنوّع دائرۂ کاربھی یقینی بنایا جاتا ہے۔
اس کا مقصد ہے کہ پیسہ جمع کرنے کاحلال اور طویل المیعاد ذریعہ فراہم ہو تاکہ مالیاتی استحکام حاصل ہو،اور اس ذریعے کی بھرپور شرعی نگرانی ہو اور اس میں سرمایہ کاری کی اخلاقیات کی پاسداری ہو۔ ہمارے شریعہ بورڈ کی نگرانی شریعہ ایڈوائزری بورڈ کرتا ہے جس میں جسٹس (ریٹائرڈ) مفتی محمد تقی عثمانی، ڈاکٹر مفتی محمد زُبیر عثمانی، اور ڈاکٹر مفتی اعجاز احمد صمدانی شامل ہیں۔
کون سرمایہ کاری کر سکتا ہے؟
حکومتِ پنجاب کے مندرجہ ذیل ایمپلائیز ”ایم سی بی پنجاب پینشن فنڈ“ یا ”الحمراء اسلامِک پنجاب پینشن فنڈ“ میں شامل ہو سکتے ہیں:
- وہ ایمپلائی جوپنجاب سِوِل سرونٹس (امینڈمنٹ) آرڈنینس 2023 ء (I of 2024 ) کے آغاز پر یا بعد ازاں بھرتی ہُوا ہو؛ اور وہ ایمپلائی خارج ہے جو مذکورہ آرڈنینس کے آغاز سے قبل کسی پینشن کے اہل عہدے پر حکومتی ملازم کے طور پر بھرتی ہُوا ہو اور بعد ازاں پنجاب سِوِل سرونٹس (امینڈمنٹ) آرڈنینس 2023 ء (I of 2024 )کے نافذ العمل ہونے کے بعد کسی درُست ذریعے سے کسی صوبائی سروس میں بھرتی ہُوا ہو۔
- وہ ایمپلائی جو پنجاب سِوِل سرونٹس (امینڈمنٹ) آرڈنینس 2023 ء (I of 2024 ) کے آغازکے بعد جاری ہونے والے کسی قانونی انسٹرومنٹ کے ذریعے سرکاری ملازم کے طور پرریگیولرائز کِیا گیا ہو۔ ایسے ایمپلائی کو، پنجاب ڈیفائینڈ کانٹریبیوشن پینشن اسکیم رُولز 2025 ء کے مقاصد کے لیے،قانونی انسٹرومنٹ کی تاریخِ اجراء سے ایمپلائی سمجھا جائے گا، قطع نظر ریگیولرائزیشن کی مؤثر تاریخ کے۔
کسی ایمپلائی کو صرف ڈیفائینڈ کانٹریبیوشن پینشن اسکیم کے مقاصد کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے تک ایمپلائی شمار کِیا جائے گا۔ اگر ایمپلائی ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے سے قبل کسی بھی وجہ سے ملازمت چھوڑ دے گا تو اُس کے پینشن اکاؤنٹ میں ایمپلائر یا ایمپلائی کی طرف سے مزید کوئی کانٹریبیوشن نہیں ڈالی جائے گی۔
اپنا پنشن کا سفر 4 آسان مراحل میں شروع کریں!
Step 2

پر کلک کریں۔ ‘Apply Scheme’ کے سیکشن میں Application Requests
Step 3

Fund Manager Selection
منتخب کریں۔ MCB Funds کے طور پر AMC کے سیکشن میں اپنی پسندیدہ
Step 4

Select Scheme Type
منتخب کریں۔ Islamic یا Conventional کے زمرے میں اپنی ترجیح کے مطابق

حکومتِ پنجاب کے ایمپلائیز کے لیے بہترین
ایلوکیشن اسکیم
(a) لائف سائیکل ایلوکیشن اسکیم
اس اسکیم کے تحت شرکاء سے درکار ہوتا ہے کہ وہ اپنی عمر کے مطابق پہلے سے طے شدہ ایلوکیشن لائحہء عمل میں اپنی کانٹریبیوشنز کو مختص کریں۔ عُمر جتنی کم ہوگی، ایلوکیشن اُتنی زیادہ ایکوٹی مارکیٹ میں ہوگی، کیونکہ اُس ایمپلائی کی طویل المیعاد دائرۂ کار کے حوالے سے رِسک لینے کی صلاحیت زیادہ ہوگی۔
| Age | Equity Index Sub-Fund | Equity Active Sub-Fund | Combined Exposure to Equity | Debt / Money Market Sub-Fund |
|---|---|---|---|---|
| For the period of 3 years from date of account opening | 0% | 0% | 0% | 100% (Money Market Sub-Fund Only) |
| Up to 30 years | Max 50% | Max 25% | Max 50% | Min 50% |
| 31-40 years | Max 40% | Max 20% | Max 40% | Min 60% |
| 41-50 years | Max 30% | Max 15% | Max 30% | Min 70% |
| 51-60 years | Max 20% | Max 10% | Max 20% | Min 80% |
(b) ڈیفالٹ ایسیٹ ایلوکیشن اسکیم
اگر ایمپلائی نے کوئی انتخاب نہیں کِیا ہو تو پینشن فنڈ منیجر ایمپلائی کی پروفائل اور عُمر کو مدِنظر رکھتے ہوئے کانٹریبیوشنز کو ڈیفالٹ ایسیٹ ایلوکیشن اسکیم میں مندرجہ ذیل کے مطابق مختص کردے گا:
| Age | Equity Index Sub-Fund | Equity Active Sub-Fund | Debt Sub-Fund | Money Market Sub-Fund |
|---|---|---|---|---|
| For the period of 3 years from date of account opening | 0% | 0% | 0% | 100% |
| Up to 30 years | 30% | 10% | 30% | 30% |
| 31-40 years | 20% | 10% | 30% | 40% |
| 41-50 years | 15% | 5% | 20% | 60% |
| 51-60 years | 10% | 0% | 10% | 80% |
اظہارِ دستبرداری:پینشن فنڈ میں کی گئیں تمام سرمایہ کاریاں مارکیٹ کے رِسک (خطرات) پر منحصر ہوتی ہیں۔ حکومتِ پنجاب کے ایمپلائیز کو اُن کے مفاد میں تاکید کی جاتی ہے کہ سرمایہ کاری کا فیصلہ کرنے سے پہلے آفرنگ دستاویز کے مندرجات کا بغور مطالعہ کر لیں، خاص طور پر شِق 7.2 میں مذکور سرمایہ کاری کی پالیسیاں، شِق 7.10 اور 7.11 میں مذکور رِسک کے عوامل، اور شِق 11 میں مذکور تنبیہات۔
انکم ٹیکس آرڈنینس 2001 ء کے سیکشن 63 کے مطابق جو پاکستانی فرد NADRA کے جاری کردہ قابلِ عمل NTN، CNIC یا NICOP کا حامل ہے، اور ”تنخواہ“ کی مد میں آمدنی حاصل کر رہا ہے جس پر ٹیکس کا اطلاق ہوتا ہے، اور اُس نے والنٹری پینشن سسٹم رُولز 2005 ء کے تحت کسی منظور شدہ پینشن فنڈ میں کانٹریبیوشن دی ہے،تو اُس سال کے لیے وہ ٹیکس کریڈٹ کا حقدار ہے۔
یہاں فراہم کردہ ٹیکس معلومات ایم سی بی اِنویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کی تشریح پر مبنی ہے۔ حکومتِ پنجاب کے ایمپلائیز کو تاکید کی جاتی ہے کہ اس ضمن میں خودمختار پیشہ ورانہ ٹیکس مشورہ حاصل کرلیں۔ ریٹائرمنٹ سے قبل پینشن فنڈ سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کے مضمرات ہو سکتے ہیں۔





